پاکستان کو اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا نہیں پتہ تھا:باراک اوباما


نئی دہلی(24نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا پتہ نہیں تھا,نہ ہی امریکا کہ اس حوالے سے کوئی شواہد ملے ہیں۔

بھارت میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ امریکا نے اپنی اطلاعات کی بنیاد پر ایبٹ آباد آپریشن کیا, ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مجموعی طور پر امریکا کا بہترین پارٹنر ہے۔

اوباما نے ٹویٹ کے استعمال پر ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا ان کے ٹویٹر پر ٹرمپ سے زیادہ فالوور ہیں اس لئے اس کا استعمال دھیان سے کرنا چاہئے, اوباما نے مودی کو اپنا اچھا دوست قرار دیا۔