مراد علی شاہ کی زیر صدارت تین محکموں کی امبریلا اسکیموں کا جائزہ

مراد علی شاہ کی زیر صدارت تین محکموں کی امبریلا اسکیموں کا جائزہ


 کراچی (24 نیوز): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت تین محکموں کی امبریلا اسکیموں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں تاخیرکا شکار تعلیم، ورکس اینڈ سروسز اور ثقافت محکموں کی اسکیموں پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مقامی ہوٹل میں کینیڈین ہائی کمشنر مسٹر پیری کالڈر ووڈ سے بھی ملاقات کی۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد تین محکموں (تعلیم، ورکس اینڈ سروسز اور ثقافت) کی امبریلا اسکیموں سے متعلق ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امبریلا اسکیموں کا جائزہ لے کر تاخیر کا باعث امبریلا اسکیمز پر بھی بات کی۔

 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ امبریلا اسکیمز 2006 سے محکمہ ورکس کے ماتحت چل رہی ہیں جس میں 11 جزوی اسکیمز شامل ہیں ان اسکیموں کا جائزہ لے کر ڈسٹرکٹ کاؤنسل کو دیں یا ختم کرکے الگ الگ اسکیمیں شروع کریں، محکمہ تعلیم کی 52 ملین روپے کی ایک امبریلا اسکیم 2011 سے سالیانہ میں موجود، تاحال شروع نہ ہونے والی اسکیموں پر شکوہ کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر صوبائی وزیر امداد پتافی، چیئرمین منصوبہ بندی و دیگرافسران شریک تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے مصروف دن گزارتے ہوئے کینیڈین ہائی کمشنر مسٹر پیری کالڈر ووڈ سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔

 

وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کینیڈین ہائی کمشنر کو کینیڈا کی 150 ویں کنفیڈریشن سالگرہ پر مبارک باد دی اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔