وائٹ ہاؤس نے امریکی وزیرخارجہ کو عہدے سے ہٹائے کی خبروں کی تردید کردی


 امریکہ(24نیوز): وائٹ ہاؤس نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس سارہ ہکابی کے مطابق ریکس ٹلرسن کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کوغلط قرار دے دیا۔ اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سے  سی آئی اے کے چیف مائیک پومپے کو وزیرخارجہ بنانے پر غور کررہے ہیں۔ پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس سارہ ہکابی کے مطابق ریکس ٹلرسن کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے اختلافات کو اس کی وجہ قرار دیا جارہا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریکس ٹلرسن کے درمیان ایران اور دیگر امور کے حوالے سے اختلافات سامنے آرہے تھے۔