مقبوضہ کشمیر میں بھی عیدمیلادالنبی ﷺ انتہائی عقیدت واحترام سےمنائی گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھی عیدمیلادالنبی ﷺ انتہائی عقیدت واحترام سےمنائی گئی


 سری نگر (24 نیوز): مقبوضہ کشمیر میں بھی عید میلادالنبی ﷺ انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی، بھارت نے نومبر میں ریاستی دہشتگردی میں اٹھائیس کشمیری شہید کئے۔

 

بھارتی جبر و ستم کے باوجود مقبوضہ وادی میں بھی عاشقان رسول نے عید میلادالنبی ﷺ عقیدت، و احترام سے منائی، اس موقع پر جلوس نکالے گئے، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے گونجتی رہیں۔

 

دوسری طرف مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کے مظالم جاری ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف نومبر کے دوران اٹھائیس کشمیری شہید کئے گئے، جیسے جیسے بھارتی بربریت بڑھ رہی ہے، تحریک آزادی کے متوالوں کے جنون میں اضافہ ہورہا ہے۔