صحافیوں کا سقوط میڈیا کے نام سے احتجاج، رحم یوسفزئی پر حملے کی مذمت

صحافیوں کا سقوط میڈیا کے نام سے احتجاج، رحم یوسفزئی پر حملے کی مذمت


 اسلام آباد (24 نیوز): 25نومبر کو میڈیا کے مکمل بلیک آؤٹ کے خلاف صحافی اب بھی سراپا احتجاج ہیں، اسلام آباد میں سقوط میڈیا کے نام سے جاری احتجاج میں رحم یوسفزئی پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

 

قلم اور آواز کی طاقت کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، مگر ایسا کرنے والے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اسلام آباد کے صحافی پُرعزم ہیں کہ کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

 

سینئر صحافیوں نے 24 نیوز کے نمائندے رحم یوسفزئی پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

 

صحافیوں کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ظالمانہ قوانین کا خاتمہ نہیں کرتی، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔