پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018ء میں دبئی میں چلائی جائے گی


 (ویب ڈیسک): فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018ء میں دبئی میں چلائی جائے گی جس کے بعد سعودی عرب میں بھی اسے چلانے کا معاہدہ کیا جائے گا۔

 

چینی کمپنی ای ہینگ نے دبئی کے بعد اب سعودی عرب میں فلائنگ ٹیکسی چلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کمپنی نے فلائنگ ٹیکسی کا تصور پیش کرتے ہوئے ایسا ڈرون تیار کیا جس کے کاک پٹ میں ایک فرد سوار ہو کر باآسانی پرواز کے ذریعے اپنی منزل پر پہنچ سکتا ہے۔

 

کمپنی اب اس منصوبے پر کام کر رہی ہے کہ ڈرون ٹیکسی کو فروغ دے کر دنیا بھر میں باقاعدہ ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے۔ ڈرون کمپنی ای ہینگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہو ہوزی نے کہا ہے کہ متعلقہ ریگولیٹرز کی جانب سے منظوری کے بعد منصوبے کے مطابق پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018ء میں دبئی میں چلائی جائے گی جس کے بعد سعودی عرب میں بھی اسے چلانے کا معاہدہ کیا جائے گا۔