جاپان نے اسکواش کنگ جہانگیر خان کی تصویر والے ڈاک ٹکٹ جاری کردیئے

جاپان نے اسکواش کنگ جہانگیر خان کی تصویر والے ڈاک ٹکٹ جاری کردیئے


 (ویب ڈیسک): پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، اسکواش کنگ جہانگیر خان ، جاپانیوں کے بھی ہیرو، جاپان نے جہانگیر خان کی تصویر والے ڈاک ٹکٹ جاری کردیئے۔

 

تفصیلات کے مطابق جاپان نے اسکواش کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان کی تصویر والے ڈاک ٹکٹ جاری کردیئے، جس سے یہ بات واضح ہو گی کہ جہانگیر خان صرف پاکستانیوں کے ہی نہیں بلکہ جاپانیوں کے بھی ہیرو ہیں۔

 

واضح رہے کہ سب سے زیادہ عرصہ ناقابل شکست رہنے کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا صرف نام ہی نہیں، کام کا بھی جہانگیر ہے۔ انہوں نے 1982 سے 1991 کے درمیان چھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور دس مرتبہ برٹش اوپن مقابلے جیتے تھے۔