آج ایچ آئی وی

آج ایچ آئی وی "ایڈز" سے بچاو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


24نیوز : پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی ایڈز سے بچائو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے پاکستان میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی ایڈز سے بچائو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کا مقصد ایڈز سے متاثرہ مریضوں سے اظہار یکجہتی اور مرض سے بچائو ہے ماہرین کا کہنا ہے۔  ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جو خون میں شامل ہوکر مریض کی قوت مدافعت کم کردیتا ہے، حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار جبکہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹریونس چاچڑکہتے ہیں کہ ایچ آئی وی کا وائرس کراچی سے دیگر شہروں میں ٹرانسفر ہوتا ہے۔ اگر ہم کراچی میں وائرس کو روک دیں تو دیگر شہروں میں وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito