خادم رضوی سمیت تحریک لبیک کے رہنماؤں کیخلاف بغاوت، دہشتگردی کے مقدمات درج


اسلام آباد(24نیوز) حکومت نے احتجاج اور گھیراؤ جلاؤ پر خادم رضوی اور تحریک لبیک کے دیگررہنماؤں  کیخلاف بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات درج کرلئے ہیں.

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خادم رضوی کیخلاف سول لائن تھانہ لاہور میں مقدمہ درج ہوا.انھوں نے مزید بتایا کہ پیرافضل قادری اور فاروق الحسن کیخلاف بھی مقدمات درج کرلیےگئے ہیں۔احتجاج کے دوران جن لوگوں نے املاک تباہ کی ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2899 افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، شہریوں کی جان و مال کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں سے نمٹا جائے گا، خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور املاک کوتباہ کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔

فواد چودھری نےمزید کہا کہ قانون اور آئین کے تحت احتجاج کرنا سب کا بنیادی حق ہے لیکن لوگوں کی گاڑیاں روک لینا، آگ لگانا،خواتین کے پرس چھیننا اور کیلے فروش کے کیلوں پر حملہ کرنا آئین اور قانون کے سخت خلاف ہے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔