موبائل فون کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے موبائل فون کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے. 

پی ٹی اے نے موبائل فونز کی شناخت اوربلاک کرنے کے نظام  کو فعال کردیا. ڈیوائس آئی ڈینٹیٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم فعال کردیا گیا ہے جس کے تحت 31 دسمبر تک موبائل فونز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے تاہم  صارفین کے زیر استعمال غیر تصدیق شدہ موبائل فونز بند نہیں کیے جائیں گے. 

نئے نظام کے تحت پی ٹی اے تمام غیر تصدیق شدہ موبائلز کو صارفین کے نمبرز پر رجسٹر کرے گا جب کہ نئے سیٹ خریدنے والے صارفین موبائل ڈیوائس خریدنے سے پہلے  آئی ایم ای آئی نمبر تصدیق کرالیں۔

پی ٹی اے نے بیرون ملک سے آنیوالے صارفین کے لیے ایئرپورٹس پر سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ حکومت نے موبائل فونز کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے نیا نظام متعارف کرایا ہے جس سے ایف بی آر کو 20 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔