سندھ کے ثقافتی دن پر ریلیاں،ڈھول کی تھاپ پر رقص

سندھ کے ثقافتی دن پر ریلیاں،ڈھول کی تھاپ پر رقص


کراچی (24نیوز) سندھ بھر میں آج کلچر ڈے منایا جارہا ہے،خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی سندھی لباس پہنے گئے ہیں۔لوگ ریلیاں نکال رہے ہیں ،ڈھول کی تھاپ پر سندھی رقص بھی کیا جارہا ہے۔

کندھ کوٹ میں بھی لوگ بڑے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ایک بڑے اجر ک نمائش کی گئی ہے ‏ریلیاں مختلف راستوں سے ہو کر پریس کلب پہنچی ہیں ہے،بدین میں سندھ کلچر ڈے کا آغاز ایک نجی اسکلول میں 60فٹ لمبے جھنڈے کو لہراکر کیا گیا ،سانگھڑ میں بھی سندھی ٹوپی اجرک ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،شہر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی،مرکزی تقریب پریس کلب سانگھڑ کے سامنے منعقد ہوگی۔

خیرپور ضلع بھر میں سندھو ماتہری کے ہزاروں سال قدیمی سندھی ثقافت اجرک ٹوپی ڈے منایا جا رہا ھے خیرپور کے چھوٹے بڑے شھروں سے ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں،کوٹ ڈیجی کے تاریخی قلعے بڑی تعداد میں سندھی ثقافتی دن منانے کے لئے نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی سندھی گانوں پر رقص جاری ہرطرف سندھی ثقافت کے رنگ بکرے ہوے ہیں۔شہدادکوٹ میں بھی  پوری سندھ کے طرح ثقافتی دن بڑی جوش اور جزبے سے منایا جا رہا ہے۔نوجوانوں بچوں اور ہر مکتبہ فکر کے مختلف محلوں گلیوں سے ریلیاں نکال کر اپنے سندہی ہونے. اور ثقافتی چیزیں اجرک ٹوپیاں پہن کر کے ریلیوں میں سندہ ثقافت کے نعرے لگائے اور ڈھول پر رقص کیا اور آج  اس دن کو قومی عید کا دن منا کر منایا گیا۔

تھرپارکر میں سندھی ثقافتی دن منفرد انداز میں منایا جارہا ہے امن کے پرندے کبوتر ہوا میں اڑا کر ثقافتی دن کا آغاز کیا گیا ہے۔ڈگری اور دیگر علاقوں میں بھی خصوصی دن منایا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer