خبر دار! بینکوں میں آپ کا ڈیٹا محفوظ نہیں

خبر دار! بینکوں میں آپ کا ڈیٹا محفوظ نہیں


اسلام آباد(24 نیوز) بینک صارفین ہو جائیں تیار، بینک صارفین کا ڈیٹا ایف بی آر کو فراہم کرنے پر تیار ہوگئے۔

یومیہ 50ہزار روپے یا اس سے زیادہ کیش اکاؤنٹس سے نکلوانے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر کو دیا جائے گا،ہر مہینے ایک کروڑ روپے بینک میں جمع کرانے والے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آئیں گے۔

بینک ماہانہ 2 لاکھ روپےیا اس سے زیادہ کا کریڈٹ کارڈ بل ادا کرنے والوں کا ڈیٹا بھی ایف بی آر کو فراہم کریں گے، سالانہ 5لاکھ روپے منافع کمانے والوں کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer