2 بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

2 بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار


میلسی (24 نیوز) میلسی کے نواحی علاقے اڈا جہان واہ کے قریب 2کمسن بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ  صفت ملزم پکڑا گیا،ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا، والدین نے ملزم کو سرعام عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کردیا۔

میلسی کے نواحی علاقے اڈا جہاں واہ کے قریب 2کمسن کلیوں کو درندہ صفت انسان نے مسل دیا، ملزم نے دونوں بچیوں کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ملزم نے اپنا جرم چھپانے کیلئے بچیوں کا گلہ گھونٹا اور ان کی لاشوں کو مکئی کی فصل میں چھپا دیا،دو لاشیں ملنے پر پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بچیوں کے والدین سکتے میں ہیں۔

پولیس نے 17سالہ ملزم اظہر کو گرفتار کرلیا، جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، والدین اور اہل علاقہ نے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کا کہنا ہے کہ ملزم سے کسی صورت رعایت نہیں کی جائے گی، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ملزم کا چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer