حادثات ،ایک بچی جاں بحق، گیس لیکیج سے دھماکوں میں آٹھ افراد جھلس گئے

حادثات ،ایک بچی جاں بحق، گیس لیکیج سے دھماکوں میں آٹھ افراد جھلس گئے


لاہور(24نیوز)اوکاڑہ کے قریب موٹرسائیکل ٹرک کی زد میں آگئی، 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی، پشاور اور راولپنڈی میں گیس لیکیج سے دھماکوں میں آٹھ افراد جھلس گئے، نارروال میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، مالا کنڈ کے سرکاری ہسپتال میں مالیاتی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 8 سالہ بچی جاں بحق، نوجوان اور دو بچے زخمی ہوگئے،راولپنڈی کے علاقے ائیرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہوگیا، گھر میں موجود 4 افراد جھلس گئے،پشاور کے علاقے یکا توت میں بھی گیس لیکج سے دھماکے سے دو خواتین سمیت چار افراد جھلس گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گوجرانوالہ کے تھانہ باغبانپورہ میں گرفتار ریسکیو اہلکاروں نے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کر دی، ریسکیو اہلکاروں نے موقف اختیار کیا کہ وکلاء نے ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایاہے، ریسکیو اہلکاروں نے ان کی جان کو خطرات کے پیش نظر سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی استدعا کر دی۔
نارووال کے گاؤں وا پڈا میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مالاکنڈ کے 4 ہسپتالوں کیلئے مشینری کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہواہے، مشینری 2014 سے اسپتال میں پڑی خراب ہورہی ہے، مشینری خراب ہونے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ ہے۔