پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت پنجاب سے ڈیل کے امکانات کو رد کر دیا


سرگودھا(24نیوز) پیر حمید الدین سیالوی اور کمیٹی کے کنوینر کی جانب سے حکومت پنجاب سے ڈیل کے امکانات کو رد کر دیا گیا۔
سرگودھا کے دربار سیال شریف میں پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے بیٹے اور رکن صوبائی اسمبلی پیر نظام الدین سیالوی ، پیر قمر الدین سیالوی اور کنونیر مزاکراتی کمیٹی مفتی مشہدی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے جانے کے بعد پھیلنے والی افواہیں کے خاتمے کے لیے پریس کانفرنس بلائی گئی۔
پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے حکومت سے ڈیل کو افواہ قرار دے کر سختی سے رد کیا گیا۔ پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے قمر الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے سینٹ یا اسمبلی کی کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی جبکہ حکومت کی جانب سے اوقاف کی جانب سے دربار ٹیک اوور کرنے کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں قمر الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ استعفی کے لیے کسی کو مجبور کیا نہ ہی واپس لینے کے لیے دباؤ دیا گیا۔
پریس کانفرنس میں کوینئر مزاکراتی کمیٹی مفتی مشہدی کیں جانب سے اعلان کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جبکہ پیر نظام الدین سیالوی کی جانب سے رابطہ کی تصدیق کی گئی اور جمعہ یا ہفتہ تک حکومت اور دربار سیال شریف کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کا عندیہ بھی دیا گیا۔