فیشن کی دنیا میں نیا اضافہ’’لنگی‘‘جو آپ کی شخصیت کو چار چاند لگائے


لاہور(24نیوز) فیشن کی دنیا میں ایسی چیزیں بھی حیران کن بن جاتی ہیں جو کبھی ماضی میں عام رہی ہوں، فیشن کی دنیا اورسوشل میڈیا پرآجکل ڈریس ڈیزاینر زرا کی پیشکش لنگی پر طویل بحث چل رہی ہے۔
ڈھیلی ڈھالی، ہلکے کپڑے کی لنگی گرم آب و ہوا کے لیے بہترین ہے جبکہ اس کی لمبائی پہننے والی کو جدید اور قابلِ دید بناتی ہے، یہ عموماً چیک ڈیزائن میں ہوتی ہیں تاہم لنگی مختلف رنگوں اور معیار کے کپڑوں سے بنائی جا سکتی ہے۔
اب اس لباس کے استعمال کی نوعیت آپ کے قیام کے مقام پر منحصر ہے چاہے آپ اسے خود پہنے ہوئے ہیں، یا آپ کے والد اور دادا کبھی اسے پہنا کرتے تھے، یا ایک سیاح کی حیثیت سے آپ کسی مندر یا مقدس مقام پر جاتے ہوئے اپنی ٹانگیں ڈھکنا چاہتے ہیں۔
چند سو روپے کے اس لباس کی قیمت بطور فیشن برانڈ زارا نے برطانیہ میں قیمت تقریباً 69 پاؤنڈ یعنی 98 ڈالر رکھی ہے،کئی لوگوں کو یہ بات باعثِ تفریح لگی کہ ان کے باپ دادا سے منسلک لباس اب خواتین کے فیشن کے طور پر پہچانا جا رہا ہے اور وہ بھی ہوش ربا قیمت میں۔
اور کئی لوگ تو اس بات پر ناراض ہیں کے اس لباس کے لیے لُنگی کا حوالہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس کے اصل علاقے کا بتایا گیا۔