کراچی:لٹیروں نے2معصوم بہنوں پر گولیاں چلا دیں

کراچی:لٹیروں نے2معصوم بہنوں پر گولیاں چلا دیں


کراچی (24نیوز) دن دھاڑے لیٹروں نے ڈکیتی کرنے کے چکر میں 2 معصوم بہنوں پر گولیاں چلادیں۔6 سال کی بچی جاں بحق،1 زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا علاقہ کورنگی نمبر 5 میں دن کے اوقات میں ڈاکوں کی واردات ہوئی جس میں گاڑی سوار کو لوٹنے کے چکر میں ملزمان نے راہ گزار اسکول کی بچیوں پر گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والی 6 سالہ نور فاطمہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی  جبکہ واقعے میں مقتولہ کی بہن سجیہ زخمی ہوئی۔

ننھی سجیہ کا مواقف تھا کہ میں اپنی بہن نور فاطمہ اور سہیلی کے ساتھ اسکول سے واپس آرہی تھی، اچانک سے سیدھے ہاتھ پر گرم سا محسوس ہوا اور خون بہنا شروع ہوگیا، پیچھے پلٹ کر دیکھا تو میری بہن کو گولی لگی تھی اور وہ زمین پر پڑی ہوئی تھی۔

مقتولہ کے چچال کمال کا کہنا تھا کہ گلی کے کورنر پر ڈکیتی ہورہی تھی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا عینی شاہدین کی مدد سے بچیوں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی خاکے تیار کیے جائیں گے۔