بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ


ملتان(24نیوز) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ ،کاروائی نہ ہونے پر لڑکی پولیس افسر کے پاس پیش ہوگئی، پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے یونیورسٹی لیکچرارسمیت 3 افراد کوگرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی پولیس کی طرف سے کاروائی نہ ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز کے پاس پیش ہوئی تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ لڑکی نے یونیورسٹی لیکچرار سمیت 6 افراد پر زیادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملزم زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز سیف اللہ خٹک نے ایس پی گلگشت جلیل عمران کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ 1 سال پہلے یونیورسٹی وائس چانسلر کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا تھا لیکن انصاف نہیں ملا۔ ایس پی گلگشت عمران جلیل نے یونیورسٹی لیکچرار اجمل ماہر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔