کراچی:سرجانی ٹاون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن


کراچی (24نیوز) کے ڈی اے کے اسٹیٹ اور انفورسمنٹ سیل نے سرجانی ٹاون میں تجاوزات کے خلاف آپريشن،آپریشنکےدوران مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی، ہنگامہ آرائی کے دوران ہوائی فائرنگ سے 5 افرا دزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون ميں کے ڈی اے کے آپريشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی جس پرمشتعل افرادنے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی۔کے ڈی اے حکام کے مطابق رفاعی پلاٹس پرقائم غیر قانونی موبائل مارکیٹ کو مسمار کرنے کے دوران مشتعل افرادنے کے ڈی اے کی ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ میں 5 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

واضح رہےعلاقہ میں اشتعال انگیزی پھیلنے کے بعد  پوليس اوررينجرزکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔مارکيٹ کے تاجروں کا کہنا تھاکہ انہوں نے کے ڈی اے حکام سے ليزحاصل کی تھی۔آپريشن کے فيصلے کے خلاف عدالت جائیںگے۔