فیصلہ آگیا، شاہ زیب قتل کے تینوں ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار


اسلام آباد(24نیوز)سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا ہے عدالت نے تینوں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے،تینوں کو گرفتا کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سول سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی،بنچ نے اپنے فیصلے میں شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور تینوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔اعلیٰ عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور اور سراج تالپور کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کو حکم دیا ہے کہ کیس کو دو ماہ میں نمٹا یا جائے ۔ملزم شاہ رخ جتوئی اہل خانہ سمیت عدالت میں موجود تھے ۔ شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں ہی دیگر دو ملزمان سمیت گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔