بیرون ملک پاکستانیوں کی کتنی جائیدادیں؟سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا


اسلام آباد(24نیوز) کس پاکستانی کا ملک سے باہر ہے کتنا مال ہو اب آئے گا سب سامنے، سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بنک اکاؤنٹس اور املاک کا از خود نوٹس لے لیا، عدالت نے مرکزی بنک سمیت متعلقہ اداروں سے تمام ریکارڈ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس نے پاکستانیوں کے ملک سے باہراثاثوں پرازخود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر،ایس ایس سی پی،آئی بی ایم آئی اور آئی ایس آئی سے ریکارڈ مانگ لیے۔ چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا اکثرپاکستانیوں کے ملک سے باہراکاؤنٹ ہیں۔ان اکاؤنٹس میں رقم بادی النظر میں غیرقانونی طریقوں سے کمائی اوربھیجی گئیں۔ چیف جسٹس نے کہا رقوم بیرون ملک بھیجنے سے ملک میں عدم توازن پیدا ہوا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا وزارت خارجہ،وزارت داخلہ،اسٹیٹ بینک اورایف بی آر آپس میں معلومات کا تبادلہ کریں۔ بیرون ملک پڑی پاکستانیوں کی غیر قانونی رقوم ملکی اثاثہ ہے۔ بیرون ملک بنکوں میں غیر قانونی طور پر بھیجی گئی رقوم کو واپس لانا ہے۔

انھوں کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز پربعد میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔عدالت نے برٹش ورجن آئی لینڈ،سپینسئزرلینڈ ،دبئئ اور یو کے میں پاکستانیوں کے بنک اکائونٹس کی تفصیل بھی طلب کرلی۔ عدالت نے کیس پررپورٹس 2 ہفتوں میں طلب کرلیں۔چیف جسٹس نے کہا ایسے پاکستانیوں کا ذکر پاناما  اور پیراڈائیز لیکس میں موجود ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کیس کی سماعت دو ہفتوں بعدخصوصی بینچ کرے گا۔