کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ننھی بچی سپرد خاک


کراچی (24نیوز) ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 6 سالہ معصوم بچی نور فاطمہ کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیاگیا، چورنگی کے علاقہ میں سوگ کا سماں، غمزدہ والدین انصاف کے لئے دہائی دیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کورنگی نمبر 5 میں دن دہاڑے   ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 6 سالہ معصوم بچی نورفاطمہ کی نمازجنازہ آج ادا کردی گئی۔بچی کی بے وقت موت سے علاقہ میں سوگ کا سماں ہے۔ بچی کے چچاکا کہنا ہے ہماری بیٹی کو ملزمان نے مار دیا اور کسی نے آکر خبر تک نہ لی۔ واقعے کے عینی شاہد نے کہا کہ ملزمان لوٹنے آئے تھے۔موبائل چھیننے کے دوران فائرنگ کردی دونوں بہنوں کو گولیاں لگیں۔فائرنگ میں زخمی ہونے والی نور فاطمہ کی بہن کو بہتر علاج کے لئے نجی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔نورفاطمہ کے گھر والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے۔