پیپلزپارٹی کے رہنمامیرہزارخان بجارانی کی زندگی پر ایک نظر


کراچی(24نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنمامیرہزارخان بجارانی23اکتوبر1946کوکشمورمیں پیدا ہوئے، ایم اے سیاسیات اورایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں، 7 مرتبہ رکنِ قومی وصوبائی اسمبلی منتخب ہوئے،سینیٹر، وفاقی اورصوبائی وزیربھی رہے۔

تفصیلات کے مطابق لینڈ لارڈ فیملی سے تعلق رکھنے والے میرہزارخان بجارانی کا تعلق سندھ کےضلع کشمورکے علاقہ کرم پورسے تھا۔انہوں نے 1968 میں نیشنل کالج کراچی سے گریجوایشن اور1970 میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کی ڈگریاں حاصل کیں۔1972 میں ایل ایل بی کیا۔ وہ پروفیشنل وکیل تھے۔ میرہزارِخان بجارانی 1974 ،77 اور2013 میں 3 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔1988 میں پہلی مرتبہ سینیٹر بنے۔ وہ 1990،2002 اور 2008 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوِئے۔وہ تعلیم،دفاع اور ریلوے کے وفاقی وزیربھی رہے۔

یہ بھی پڑھئے: سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ مردہ حالت میں گھر میں پائے گئے

واضح رہے کہ وہ پیپلزپارٹی کےسینئررہنما اورآج کل صوبائی وزیرتھے۔14 اپریل 1966 کو خیرالنسا سے شادی کی۔جن میں سے ان کے 5 بچے ہیں۔انہیں آج کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 2 میں اہلیہ کے ہمراہ رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔

مزید دیکھیں: