سپریم کورٹ کو نوازشریف، مریم کی تقریروں کابھی نوٹس لینا چاہیے: شیخ رشید


اسلام آباد (24 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو نواز شریف اور مریم نواز کی تقریروں کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔

ٹوئنٹی فورنیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کو نواز شریف اور مریم نواز کی تقریروں کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کا بھی نوٹس لیا جائے۔ ملک میں کیا مذاق چل رہا ہے، ہر کوئی فوج اور عدلیہ کو گالیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کم سنائی ہے۔ ان کو اس سے زیادہ سزا ہونی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کے لیے نااہل، ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تو پولیس نے سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔