نیلوفر بختیار کی آصف زرداری سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کا اعلان


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار کی آصف علی زرداری سے ملاقات، انہوں نے کہا کہ میرے والدین کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا، میں واپس اپنے گھر آئی ہوں۔

زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نیلوفر بختیار نے کہا کہ میرے والدین کا تعلق پیپلزپارٹی سے تھا میں واپس اپنے گھر آئی ہوں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ معاشرے میں عزت اور وقار خواتین کا حق ہے۔ پیپلزپارٹی خواتین کو یہ حق ضرور دلائے گی۔ خواتین کو چاہیے کہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ خواتین کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خوابوں کی تعبیر ہو سکے۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے جس کا اثر بہرحال غریب پر پڑتا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضاف کرکے نااہل حکومت نے مہنگائی کے طوفان کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایات دی ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سخت احتجاج کریں۔