میر ہزار خان بجارانی و اہلیہ کی ہلاکت؛ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مرتب


کراچی (24 نیوز) کراچی میں میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مرتب کرلی گئی۔ میر ہزار خان کی کنپٹی پر ایک گولی جبکہ اہلیہ کو تین گولیاں لگیں۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر ہزار خان کی کنپٹی پر انتہائی قریب سے ایک گولی لگی، جو دوسری طرف نکل گئی جبکہ انکی اہلیہ فریحہ رزاق کو 3 گولیاں لگیں۔ رپورٹ کے مطابق انکی اہلیہ کو ایک گولی سر پر جبکہ 2 پیٹ میں لگیں۔ دونوں کی موت سر میں لگنے والی گولیوں سے ہوئی۔

ضرور پڑھیں:میر ہزار بجارانی،اہلیہ کی نماز جنازہ آج کشمور میں ہوگی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی اچانک موت نے پیپلز پارٹی کو بھی سوگ میں مبتلا کردیا۔ بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پیغام میں پارٹی نے تین روزہ سوگ کے ساتھ ساتھ پارٹی سرگرمیاں بھی معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رہنمامیرہزارخان بجارانی کی زندگی پر ایک نظر

بلاول بھٹو زرداری نے میر ہزار خان بجارانی کو پیپلز پارٹی کا اثاثہ قرار دیا اور کہا کے ان کی موت پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی سندھ حکومت کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

مزید جانیں: سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ مردہ حالت میں گھر میں پائے گئے

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں