کراچی: ڈاکس پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

کراچی: ڈاکس پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی


کراچی میں ڈاکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے پشاورسے کراچی اسمگل کی گئی 48کلوگرام چرس برآمدکرلی ہے۔ جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق منشیات ٹرک کے ذریعے پشاور سے کراچی لائی گئی۔ اسمگل کی گئی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی ہونا تھی۔  کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔