سانگلہ ہل: پاکستان اوربرطانوی اداروں کی مشترکہ کارروائی،ملزم گرفتار

سانگلہ ہل: پاکستان اوربرطانوی اداروں کی مشترکہ کارروائی،ملزم گرفتار


سانگلہ ہل(24نیوز) پاکستان اوربرطانیہ نے پنجاب کے شہرسانگلہ میں مشترکہ آپریشن کرکےبرطانیہ کومطلوب بچوں سے زیادتی کے ملزم اخلاق حسین کوگرفتار کرلیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق حسین پر بچوں سے زیادتی کا الزام ہے۔ اخلاق حسین کو برطانوی عدالت 19سال قید کی سزا بھی سنا چکی ہے۔اخلاق حسین 2 دفعہ ریپ اور ایک مرتبہ ریپ کی کوشش کے الزام میں سزا یافتہ ہے۔ٹرائل کے دوران اخلاق برطانیہ سے فرارہوکرپاکستان آگیا تھا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا  کہ اخلاق حسین کی گرفتار ی کے لیے 2017 سے پاکستان کے ساتھ رابطہ میں تھا .

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا ہے پاکستانی اور برطانوی قانون نافذ کرنیوالےاداروں کےدرمیان یہ زبردست تعاون تھا، کارروائی اس بات کی غمازی ہے کہ بھاگ کر پاکستان آنے والے جرائم پیشہ افراد یہاں بھی نہیں چھپ سکتے۔ برطانوی ہائی کمشنر نےایف آئی اے حکام اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا، ملزم اخلاق حسین کو برطانوی عدالت نے زیادتی کیس میں 19 برس قید کی سزا سنائی تھی، ٹرائل کے دوران اخلاق برطانیہ سےفرار ہوکر پاکستان آگیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔