سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے روسٹر تشکیل

سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے روسٹر تشکیل


اسلام آباد( 24نیوز ) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے آئندہ ہفتے کے لئے ججز روسٹر تشکیل دے دیا۔

پیر کےروز دو بنچ اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کرینگے، تین بنچ لاہور اور دو بنچ کراچی میں مقدمات کی سماعت کرینگے، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ لاہور رجسٹری میں سماعت کریگا، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ لاہور میں سماعت کریگا ج۔

سٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ لاہور میں سماعت کریگا، جسٹس مشیر عالم,جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بنچ اسلام آباد میں سماعت کریگا،جسٹس قاضی فائز عیسی,جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ بھی اسلام آباد میں سماعت کریگا۔

جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ کراچی میں سماعت کریگا، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بنچ کراچی میں سماعت کریگا چھ اور سات فروری کو چھ بنچ اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کرینگے ۔

بنچ ایک میں چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ,جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصورعلی شاہ شامل ہیں بنچ دو میں جسٹس گلزاراحمد,جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل شامل ہیں بنچ تین میں جسٹس عظمت سعید ,جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں بنچ چار میں جسٹس عمر عطابندیال,جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہیں بنچ پانچ میں جسٹس منظور ملک اور جسٹس طارق مسعود شامل ہیں بنچ چھ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں آٹھ فروری کو آٹھ بنچ مقدمات کی سماعت کرینگے-