نوازشریف کی صحت تشویشناک،ہسپتال منتقل کرنیکی سفارش


لاہور( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویشناک خبر ، دل کے ساتھ شوگر، بلڈ پریشرکا عارضہ بھی لاحق، خصوصی میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم گردوں کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

خصوصی میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ملٹی ڈسپلن ہسپتال میں علاج فراہم کیا جائے، خصوصی میڈیکل بورڈ نے علاج کی بجائے ملٹی ڈسپلن ہسپتال پرذمہ داری ڈال دی۔

میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کوہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے، میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کا مزیدعلاج ہسپتال میں کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔ نوازشریف کےمزید ٹیسٹ ہسپتال منتقل کرنے کےبعد کیے جائیں گے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم فضیل اصغر نے  کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی سفارش پرہسپتال کا تعین کررہے ہیں۔