سینیٹ:وزرا غیر حاضر،اپوزیشن نےواک آؤٹ کردیا

سینیٹ:وزرا غیر حاضر،اپوزیشن نےواک آؤٹ کردیا


اسلام آباد(24نیوز)سینیٹ میں وزراء کی غیرحاضری پراپوزیشن واک آؤٹ کرگئی،سینیٹ نے ضمنی مالیاتی بل پر سفارشات کی متفقہ منظوری دیدی، تمام سرکاری ملازمین کو دس فیصد عبوری ریلیف دینے اور نان فائیلرز کو فائیلرز بنانے کی سفارش کردی گئی۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔ اپوزیشن نے سینیٹ میں وزراء کی غیر حاضری پر احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔رضا ربانی اور راجہ ظفرالحق نے حکومت سے سینیٹ کو سنجیدگی سے نہ لینے کا شکوہ کیا ۔ سینیٹرعتیق شیخ سیلفیاں لیتے رہےجس پر چیئرمین سینیٹ نے ان کی سرزنش کردی۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے ضمنی بجٹ پر سفارشات پیش کیں جنہیں منظور کرلیا گیا۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا تمام سرکاری ملازمین کو دس فیصد عبوری ریلیف دیا جائے۔

وزیر حزانہ اسد عمر کاکہنا ہے کہ میں اپوزیشن کے سینٹرز کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بار بار یاد آتا تھا، آج میں موجود ہوں لیکن اپوزیشن ایوان میں موجود نہیں۔ کوشش ہے معیشت کو بہتری کی طرف لے جایا جائے، کورم پورا نہ ہونے کے باعث چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔