تبدیلی سرکار کاعوام پر وار، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

تبدیلی سرکار کاعوام پر وار، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ


اسلام آباد (24 نیوز) کل تک پٹرول کی قیمت پیسوں میں کم کرنے والی حکومت نے ایل پی جی روپوں میں مہنگی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں5روپےفی کلوگرام اضافہ کردیاگیا، ایل پی جی کی قیمت115سےبڑھا کر120روپےفی کلوگرام کردی گئی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، اوگراکی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ 

یاد رہے گزشتہ روز  حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا،  پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پورے 59پیسےجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25پیسے فی لیٹرکمی کی گئی تھی۔