سونے کی خریداری میں ریکارڈ کمی، ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ جاری

سونے کی خریداری میں ریکارڈ کمی، ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ جاری


اسلام آباد (24 نیوز) مہنگائی نے سونے کے ریٹ بھی آسمان پر پہنچا دئیے، پاکستان میں زیورات اور سونے کی خریداری 21 فیصد تک کم ہوگئی، 4 سال کے بعد پہلی بار ملک میں سونے کی خریداری میں کمی دیکھی گئی۔

ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 کی آخری سہ ماہی میں پاکستان میں مجموعی طور پر 10.8 ٹن سونا خریدا گیا جو گزشتہ سال اس عرصے کی خریداری سے 2.8 ٹن کم ہےجبکہ سال کی تیسری سہ ماہی میں بھی سونے کی خریداری میں پہلے کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی تھی۔ 2014 کے بعد پہلی مرتبہ کسی ششماہی میں پاکستان میں زیورات اور سونے کی خریداری میں کمی ریکارڈ کی گئی، دنیا بھر میں اس دوران سونے کی خریداری میں اوسطا11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر کے اختتام تک پاکستان میں 6.7 ٹن سونے کےزیورات خریدے گئےجو سال 2017 کے اس عرصے سے18 فیصد کم ہیں جبکہ اس دوران4.1 ٹن سونااینٹوں اور سکوں کی صورت میں خریدا گیا جوپہلےسے 25 فیصد کم ہے،2017 کی آخری سہ ماہی کےدوران پاکستان میں سونے کی خریداری میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer