کراچی، گندے پانی کے استعمال سے جان لیوا امراض پھیلنے لگیں

کراچی، گندے پانی کے استعمال سے جان لیوا امراض پھیلنے لگیں


کراچی (24 نیوز) سندھ میں گندگی کے باعث مختلف بیماریاں جنم لینے لگیں ہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں سپربگ ٹائیفائیڈ بیکٹیریا نے ڈیرے ڈال دیئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سپربگ ٹائی فائیڈ بیکٹیریا نے ڈیرے ڈال دیئے، محکمہ صحت کے مطابق گندے پانی کے استعمال کے باعث سپر بگ ٹائی فائیڈ پھیل رہا ہے، سپر بگ ٹائی فائیڈ سے نمٹنے کے لئے ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر سہیل بن سعید کا کہنا ہے کہ سپر بگ ٹائیفائیڈ کی اصل وجہ گندہ پانی کا استعمال ہے سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہونے کے بعد آلودہ ہوجاتا جو انسانی جسم کے لیے موت کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

سپر بگ ٹائی فائیڈ کے درجنوں مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سپر بگ ٹائی فائیڈ کا پہلا کیس 2016 میں حیدرآباد رپورٹ ہوا تھا،  کئی دن تک بخار اور گلے میں تکلیف سپر بگ ٹائی فائیڈ کی اہم علامات ہیں۔