کراچی، ایف بی آر نےجائیداد کی نئی ویلیو ایشن جاری کردی

 کراچی، ایف بی آر نےجائیداد کی نئی ویلیو ایشن جاری کردی


کراچی(24 نیوز)ایف بی آر نے ایس آر او 2019 جاری کردیا، خالی پلاٹس اور بلڈنگ کی ایف بی آر کی ویلیو ایشن میں 20 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اب جائیداد نام پر منتقلی پر اضافی ایف بی آر کو ٹیکس دینا ہوگا،  ایف بی آر نے کراچی کے 196 مختلف ایریا کے جائیداد کی ویلیو ایشن بڑا دی ہے، کمرشل بلڈنگ کی ویلیو ایشن کیٹیگری اے ون کی ویلیو ایشن 67500 سے بڑھا کر 81 ہزار کردی جبکہ ویلوایشن ون کیٹیگری کی 54 ہزار سے بڑھا کر 64800 روپے کردی.

رہائشی جائیداد کی کیٹریگری اے ون کی ویلیو ایشن 40 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے دی اسکوائر یارڈ کردی جبکہ کیٹیگری ون کی رہائشی بلڈنگز کی ویلویشن 32 ہزار سے بڑھا کر 38400 روپے کردی۔