چھٹیاں اور موجیں ختم ، پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے

چھٹیاں اور موجیں ختم ، پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے


لاہور (24نیوز) سردی کی چھٹیاں ختم ہوگئیں۔ پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے,پہلے روز طلبا کی حاضری کم رہی۔

تفصیلات کے مطابق چھٹیاں گزارنے کے بعد بچے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے دوبارہ سےاسکول پہنچ گئے, نئے سال کے آغاز اور تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمی کے پہلے روز کے باعث اسکولوں میں روایتی طور پر حاضری معمول سے کم دکھائی دے رہی ہے۔