ایف بی آر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کے وعدے سے مکر گیا

ایف بی آر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کے وعدے سے مکر گیا


اسلام آباد (24نیوز)  ایف بی آر ریگو لیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کے وعدے سے مکر گیا، وزارت تجارت نے ایف بی آر کی سمری کو مسترد کردیا، 731 اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت اور ایف بی آر کے درمیان ریگولیٹری ڈیوٹی کے معاملے پر اختلافات جاری ہیں، وزارت تجارت نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی مخالفت کردی ہے۔

سیکریٹری تجارت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایف بی آر کی لسٹ کو ماننے سے انکار کردیا ہےسیکریڑی تجارت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ای سی سی میں سمری پیش کرنے سے قبل حتمی لسٹ نہیں دکھائی جس پر وزیراعظم نے ریگولیٹری ڈیوٹی کا معاملہ حل کرنے کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔

ایف بی آر نے اکتوبر میں 731 اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی تھی جس پر تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بھی ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کہ تھی تاہم ایف بی آر نے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہیں کیا۔