کرپٹ حکمران ہر جگہ نفرت کا نشان بن چکے ہیں: شیخ رشید

کرپٹ حکمران ہر جگہ نفرت کا نشان بن چکے ہیں: شیخ رشید


اسلام آباد (24نیوز) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ ایک بار پھر کرپٹ حکمرانوں پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا اب پوری دنیا بھی مل جائے تو کوئی این آر او نہیں آنے والا، کرپٹ حکمران دنیا بھر میں نفرت کا نشان بن چکے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں استعفے دے کر سڑکوں پر آنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جسے نا اہل قرار دیا ہے اور وہ پارٹی پر برا جمان ہوا ہے،پوری دنیا بھی مل جائے تب بھی این آر او نہیں ہو گا۔

سپریم کورٹ میں اہم کیسز زیر سماعت ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں این آر او ہو رہا ہے، شیخ رشید نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل 2 بجے سے بیٹھے ہوئے ہیں اور سعودی کنگ اندر آنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

مزید جاننے کیلئے دیکھیں: