نئے سال کی خوشیوں پر حکومتی وار،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

نئے سال کی خوشیوں پر حکومتی وار،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد (24نیوز) پاکستان میں نئے سال کی خوشیوں پر حکومتی وار ،پٹرول4 روپے6 پیسے، ڈیزل3 روپے 96پیسے ،مٹی کا تیل پونے7 ،لائٹ ڈیزل سوا6 روپے لٹر مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر ہی وفاق نے عوام پر پیڑول چھڑک دیا، حکومت نے عوام کو نئے سال کا ’’تحفہ‘‘ دیدیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے اضافہ کردیا،،نئی قیمت 81.95 روپے فی لٹر ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 96 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی،نئی قیمت 89.9 روپے فی لٹر ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 6 روپے 25پیسے بڑھ گیا،لائٹ ڈیزل نئی قیمت 58.37 روپے فی لٹر ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 74 پیسے اضافہ کیا گیا اور اس کی قیمت 64.32 روپے فی لٹر ہوگئی,لوگوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ’’ڈرئون حملہ ‘‘قرار دے دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم ہیں اور پاکستان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔