وزیر اعلی سندھ نے نئے سال کے پہلے ہی دن وقت کی پابندی کی مثال قائم کردی

وزیر اعلی سندھ نے نئے سال کے پہلے ہی دن وقت کی پابندی کی مثال قائم کردی


کراچی (24نیوز) متحرک وزیر اعلی سندھ نے نئے سال کے پہلے ہی دن وقت کی پابندی کی مثال قائم کردی ،صبح سویرے اجلاس میں شہریوں کو بھی وقت کی پابندی کرنے کا پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شا ہ نے نئے سال کی شروعات کی بروقت اجلاس بلا کر وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسپشل اکنامک زون پر اجلاس ہوا، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ نئے سال کا آغاز صنعتی و زرعی ترقی کے کاموں سے ہو۔

وزیر اعلی سندھ نے نیو ایئر کی رات سی ویو کھولنے کے فیصلہ پر تمام وزراء کو مبارکباد پیش کی،ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کھلی فضا میں سانس لینے کا موقع ملا ہے۔

دوسرا اجلاس صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے متعلق ہوا،اجلاس میں سندھ کے دیہی علاقوں کے حوالے سے غورکیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 ہے،جس میں 52 فیصد یا 2 کروڑ 49 لکھ 10 ہزار 458 شہری آبادی ہے، سندھ حکومت 70 فیصد آبادی کو پانی مہیا کررہی ہےلیکن کچھ اسکیمز بہتر کام نہیں کررہی ہیں۔