سپریم کورٹ کا نواز شریف اور دیگر فریقین کو نوٹس

سپریم کورٹ کا نواز شریف اور دیگر فریقین کو نوٹس


اسلام آباد (24نیوز) سپریم کورٹ نے نواز شریف کی پارٹی صدارت اور انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران نواز شریف اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی پارٹی صدارت، انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف کیس انتخابی اصلاحات ایکٹ سے متعلق دائر درخواستیں قابل سماعت دے دی گئیں، سپریم کورٹ کا نواز شریف اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے عدالت نے انتخابی اصلاحات ایکٹ سے متعلق دائر درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں،سماعت23جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں عمران خان، شیخ رشید، پیپلزپارٹی اور جمشید دستی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔