وسطی امریکی ریاست کوسٹاریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،12افراد ہلاک

وسطی امریکی ریاست کوسٹاریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،12افراد ہلاک


کوسٹاریکا (24نیوز) وسطی امریکی ریاست کوسٹاریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،جہاز گرنے کے نتیجے میں 12 افران جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق وسطی امریکی ریاست کوسٹاریکا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا،حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے، مقامی ایوی ایشن حکام کے مطابق ایک انجن والا طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہلاک ہونے والوں میں طیارے کے دو پائلٹ بھی شامل ہیں، کوسٹا ریکا کے صدر نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، طیارہ ریاست کے ایک جنگل میں گرا۔