سرحدی کشیدگی کے باعث پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی:سشما سوراج

سرحدی کشیدگی کے باعث پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی:سشما سوراج


نئی دہلی(24نیوز) نئے سال میں بھارت کی طرف سے بدمزگی کا آغاز کر دیا، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی کرکٹ کے میدان کی راہ ہموار نہیں کرتی.

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ جب تک پاک بھارت تعلقات میں مزید بہتری نہیں آتی اس وقت تک دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد نہیں ہوسکتا۔

اپنے ایک تازہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جبکہ دونوں ممالک کے افواج کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور سرحدوں پر تنائو کی کیفیت طاری ہے ایسے وقت میں دونوں ممالک کے کھلاڑی گرائونڈ میں اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیسے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دبائو میں رکھ کر کھلاڑیوں کو کھیلنے پر مجبور کرنے سے بہتر ہے کہ موزوں وقت کا انتظار کیا جائے اور جیسے ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ہو اور حالات پھر سے بہتر ہوجائیں کرکٹ میچز کا انعقاد کر دیا جائے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار بھارت نہ صرف دورہ پاکستان بلکہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کرچکا ہے،قابل ذکر امر یہ ہے کہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان ہوم اینڈ وے سیریز کھیلنے سے انکاری ہے۔ بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، ففٹی اوورز ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیسے ایونٹس میں بھی پاکستان کا مقابلہ کرنے سے کتراتا رہا ہے،پاکستان کے ہاتھوں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فخر زمان کی شاندار سنچری اور پاکستانی بائولرز کی زبردست کارکردگی کی وجہ سے بھارت کو ذلت آمیز شکست کا زخم بھی جھیلنا پڑا تھا۔