لاہور:امیر زادے نے گاڑی سے ناکہ پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا

لاہور:امیر زادے نے گاڑی سے ناکہ پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا


لاہور (24نیوز) لاہورمیں رات گئے تھانا ڈیفنس پولیس کے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو تیز رفتار کار نے کچل دیا، ایک اہلکار جاں بحق ،دوسرا زخمی ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ واقعہ کا لاہور میں ایکشن ری پلے،ایک اور امیر زادے کے ہاتھوں اہلکار کی موت ہو گئی،نوجوان نے ناکے پر کار اہلکاروں پر چڑھا دی،ڈیفنس میں ایک اور امیر زادے نے پولیس اہلکار کو کچل کر ہلاک کر دیا،دوسرا اہلکار زخمی،کار سوار نے ناکے پر رکنے کی بجائے گاڑی اہلکاروں پر چڑھا دی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کر لی ، وزیرا علیٰ شہباز شریف کا نوٹس، سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں :