پاکستان کے ہاتھوں شکست کا خوف بھارتی اعصاب پر سوار

پاکستان کے ہاتھوں شکست کا خوف بھارتی اعصاب پر سوار


ویب ڈیسک (24نیوز)  پاکستان کے ہاتھوں شکست کا خوف بھارتی اعصاب پر سوار ہے ،بھارت کی وزیر خارجہ سمشا سوراج نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا .

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست کا خوف بھارتی اعصاب پر سوار ہے، پاکستان کوکرکٹ کے میدانوں میں بھارت پر واضح برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری دو طرفہ ٹیسٹ سیریز 2007 میں ہوئی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مجموعی طور پر 59 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت صرف نو ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کرسکا ،دونوں ٹیموں کے درمیان 38 ٹیسٹ میچ برابری پر ختم ہوئے ۔

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کو بھارتی سورماوں پر واضح برتری حاصل ہے ،دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 129 ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان نے 73 مرتبہ کامیابی حاصل کی ،جبکہ بھارتی ٹیم 52 میچوں میں کامیابی حاصل کرسکی۔

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 8 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جن میں دو میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ چھ مرتبہ بھارتی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔