امریکہ نے مدد کی، پاکستان نے دھوکہ دیا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ نے مدد کی، پاکستان نے دھوکہ دیا: ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن (24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال پر نیا زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو15 سال میں 33 ارب ڈالرز کی امداد دے کر بے وقوفی کی کیونکہ بدلے میں پاکستان نے امریکا کو دھوکا دیا۔
انھوں نے اپنے ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ اربوں ڈالر کی امداد کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکہ کے کچھ نہیں دیا۔ وہ ہمارے رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتے رہے ہیں۔ وہ ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں جن کا ہم افغانستان میں ان کی نہ ہونے کے برابر مدد سے تعاقب کر رہے ہیں، اب ایسا نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ سمیت کسی ملک کا ڈو مور کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائیگا: پاکستان
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ حال ہی میں امریکی صدر کا اپنی وضع کردہ قومی سلامتی کی حکمت عملی میں کہنا تھا کہ ہم پاکستان پر دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے زور دیتے رہیں گے۔