ذوالفقار بھٹو کی 90ویں سالگرہ، پارٹی تقریبات کا شیڈول جاری

ذوالفقار بھٹو کی 90ویں سالگرہ، پارٹی تقریبات کا شیڈول جاری


لاہور (24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 90 سالگرہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی لاہور نے نئے سال کے آغاز میں بڑا اعلان کر دیا۔ پورا ماہ سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور نے ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے جنوری میں تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا۔ صدر عزیز الرحمان چن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جیالوں کو تیاریوں کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ لاہور کے تمام حلقوں میں کارنرز میٹنگ اور بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔