امریکہ سمیت کسی ملک کا ڈو مور مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائیگا: پاکستان

امریکہ سمیت کسی ملک کا ڈو مور مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائیگا: پاکستان


اسلام آباد (24 نیوز) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے بیان پر اپنے رد عمل میں پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی صدر پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کریں، پاکستان کی بقاء کے لیے لڑ رہے ہیں اور یہ لڑائی پاک سر زمین پر اخری دہشت گرد تک جاری رہے گی۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کا ڈو مور کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ایسے مطالبات بند کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ نے مدد کی، پاکستان نے دھوکہ دیا: ڈونلڈ ٹرمپ

انھوں نے کہا کہ ہم پر دو جنگیں مسلط کی گئیں۔ تاہم جب پاکستان کی بقاء کا معاملہ درپیش ہو تو ہم سب پاکستانی ایک ہیں۔ وطن عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک پاکستان کی بقاء کی جنگ جاری رہے گی۔ ہم دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں۔