امریکہ حماقت نہ کرے، ایٹم بم کا بٹن میز پر رکھتا ہوں: کم جونگ

امریکہ حماقت نہ کرے، ایٹم بم کا بٹن میز پر رکھتا ہوں: کم جونگ


پیانگ یانگ(24نیوز) شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا  ہے کہ ایٹم بم چلانے کا بٹن ہر وقت اپنے سامنے ٹیبل پر رکھتا ہوں۔

 تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے امریکہ کو دھمکی دے کر انتہا ہی کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹم بم چلانے کا بٹن ہر وقت ان کے دفتر کی میز پر ہوتاہے، یہ سوچ کر امریکہ حملے کی حماقت نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک جنگ مسلط نہ کی گئی تب تک جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔اپنی بات پر زور دیتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ امریکا کی پوری سر زمین شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی دسترس میں ہے اور یہ کوئی دھمکی نہیں، ایک حقیقت ہے۔

کم جونگ نے قدرے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے چاہئیں۔

مزید دیکھیے