برطانوی خاتون کا دل سینے میں نہیں، بیگ میں دھڑکتا ہے

برطانوی خاتون کا دل سینے میں نہیں، بیگ میں دھڑکتا ہے


لندن (24 نیوز) برطانیہ میں ایک ایسی جیتی جاگتی خاتون موجود ہے جس کا دل اس کے سینے میں نہیں بلکہ ایک بستے میں دھڑکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں انہونی اکثر سننے میں آتی ہے۔ اب برطانیہ میں ایک خاتون ایسی ہے جس کا دل اس کے سینے میں نہیں بلکہ کمر پر لٹکائے ایک بستے میں دھڑکتا ہے۔

دو بچوں کی ماں 39سالہ سلویٰ حسین کی جان بچانے کے لیے حال ہی میں انوکھی سرجری کی گئی جس میں انہیں مصنوعی دل لگایا گیا۔ 15 پونڈ وزنی یہ دل ایک بیٹری اور ایک برقی موٹر پر مشتمل ہے جسے ایک بیگ میں رکھا گیا ہے۔

یہ مصنوعی دل ٹیوب کے ذریعہ سینے میں نصب پاور پلاسٹک چیمبر میں ہوا پہنچاتا ہے جو جسم میں خون کو گردش دیتا ہے۔

مسئلہ صرف ایک ہے کہ سلویٰ کے شوہر یا نگران کو مستقل اس کے ساتھ رہنا پڑتا ہے کیونکہ اگر مصنوعی دل میں معمولی سی بھی خرابی پیدا ہوجائے تو سلویٰ حسین کو نئی مشین پر منتقل کرنے کے لیے صرف 90سیکنڈز ہوتے ہیں۔